خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکانِ صوبائی اسمبلی کی گرفتاری اور حراست سے متعلق قانونی طریقہ کار واضح کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ کسی بھی رکنِ صوبائی اسمبلی کو گرفتار یا حراست میں لینے سے قبل سپیکر اسمبلی سے پیشگی اجازت حاصل [...]
