اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر انعم فاطمہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں عوامی [...]
