روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حکمراں جماعت یونائیٹڈ رشیا نے پارلیمانی انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق یونائیٹڈ رشیا نے 450 رکنی اسٹیٹ ڈوما میں 355 نشستیں حاصل کی ہیں، جو جماعت کی سابقہ ریکارڈ 343 نشستوں سے بھی زیادہ ہیں۔ جماعت نے پارٹی لسٹ کے ووٹوں میں تقریباً 57.83 [...]
