ہندو انتہا پسند تنظیم کے دبائو پر عمر خالد کے بارے میں دستاویزی فلم کی نمائش منسوخ بنگلورو (این این آئی) بنگلورو کی نیشنل لا سکول
آف انڈیا یونیورسٹی(NLSIU) میںجیل میں نظربند طالب علم رہنماعمر خالد پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کی مجوزہ نمائش راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (RSS)کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP)کے دبائو پر منسوخ کر دی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فلم ساز للت وچھانی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی دستاویزی فلم ”قیدی [...]
